اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت کا آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ ،پٹرول 9روپے 88جبکہ ڈیزل 21روپے 84پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ۔
ذرائع سیکرٹری خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نگران وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، تیل کی مزید سپلائی نہ پہنچے سے ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا۔