کینیڈا کیخلاف عماد آئوٹ ،صائم کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ

نیویارک (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کا آج مقابلہ کمزور حریف کینیڈا سے ہوگا ۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے ۔ عماد وسیم کو آرام جبکہ صائم ایوب کو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 22 ویں میچ میں آج کینیڈا کے خلاف پاکستان کا مقابلہ جیتنا ضروری ہے۔
امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد بابر کی قیادت میں ٹیم میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں جس کے باعث سینئر کھلاڑیوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینیڈا کیخلاف عماد وسیم کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شاندار بائولنگ کے باوجود انہوں نے بھارت کیخلاف بیٹنک میں سست روی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہوں نے 23گیندیں کھیل کر 15رنز بنائے تھے جس پر ان پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی ۔
بابر اعظم عماد وسیم کو آرام دینے اور صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے پر رضامند نظر آ رہے ہیں ۔ صائم ایوب ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں تاہم انہیں ابتدا میں تیز رنز کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More