راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے بعد سرکاری کالجوں کی نجکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 37 کالجوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) نے سرکاری کالجز کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو فروخت کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرقیادت پنجاب حکومت نے تاریخی راولپنڈی گورڈن کالج سمیت قومی تحویل میں لیے گئے کالجز کو ان کے پرانے مالکان کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجکاری کے منصوبے میں راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا تعمیر کردہ ریلوے روڈ پر پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سمیت نو کالجز کی فروخت بھی شامل ہے۔