کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک ینوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
نور ولی کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہِ راست دہشتگردی کروانے پر افغان حکومت سے احتجاج اور دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف مسلسل دہشتگردی اور سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نور ولی کی خفیہ کال گزشتہ روزمنظر عام پر آئی تھی ،جس میں وہ احمد حسین کو ہسپتالوں، سرکاری املاک اور سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More