کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی کرنسی ڈالر تین ہفتوں کے بعد 300سے نیچے آ گیا ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، تقریبا تین ہفتوں کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 784 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔