ڈالر انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری کر گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری کر گیا ۔ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 299 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ٹرپل سنچری کر گیا اور 63پیسے اضافے کے ساتھ 300روپے 26پیسے کی سطح پر آ گیا، جو کہ انٹربینک میں ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 314 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 159 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47578 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد میں مارکیٹ میں تیزی رہی ، جس کے نتیجے میں 528 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 47946 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More