ڈالر اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آگیا ہے، 45 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More