ڈیٹرائٹ ( پاک ترک نیوز)
اب تک کی سب سے تیز رفتار” کارویٹ” کار "ای۔رے” اس سال کے آخر میں سامنےآرہی ہے۔ اور یہ صرف ایک بڑے وی۔8 انجن سے نہیں چلتی ہے۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنی شیورلیٹ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نئی کارویٹ گاڑی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل پیٹرول۔ الیکٹرک ہائی بریڈ کار ہے۔ یہ شیورلیٹ کی اسپورٹس کار کا پہلا آل وہیل ڈرائیو ورژن ہے جس کے اگلے پہیے ایک الیکٹرک موٹر پر چلتے ہیں۔ جبکہ روایتی 6.2-لیٹر وی ۔ 8انجن پیچھے ٹائیروںکو طاقت دیتا ہے۔
یہ گاڑی امیر خریداروںکے لئے بنائی گئی ہے جو ٹاپ لائن شیورلیٹ اسپورٹس کار میں نئی ٹیکنالوجی چاہتے ہیں۔اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ چار ہزار ڈالر مقرر کی گئی۔ یہ تیز ترین گاڑی آپ کے سر کو جھٹکا دیتی ہے کیونکہ یہ صفر سے 60 میل فی گھنٹہ (97 کلومیٹر فی گھنٹہ) 2.5 سیکنڈ میں جاتی ہے۔
اگرچہ یہ اعداد و شمار اس کے ریس ٹریک ریڈی بھائیوں Z06 اور Z07 سے قدرے تیز ہیں، لیکن یہ روزانہ کے سفر کے لیے کافی سول ہے حالانکہ اس کے پچھلے ٹائر تقریباً اتنے چوڑے ہیں کہ انڈیانا پولس 500 میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔