مصری وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد ترکیہ کا پہلا دورہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری ایک دہائی بعد آج ترکیہ کے سرکاری دورے پرانقرہ پہنچ رہے ہیں۔ تاکہ جنوبی ترکیہ میںآنے والے تباہ کن زلزلوں کے کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔
ترک وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام اور ترکیہ میں اس ماہ کے شروع میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد دونوں ممالک اور ان کے برادرعوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شکری اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولوکے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے زلزلے کے بعد صدر رجب طیب اردوان کو فون کیا۔بیان کے مطابق یہ دورہ شکری اور چاوش اولو کی فون کال کے چند دن بعد ہورہا ہے۔
مزید براںشام کے سرکار ی میڈیا کے مطابق شکری آج پیر کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں۔ جہاں ہوائی اڈے پر شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ان کا استقبال کیا۔توقع ہے کہ مصری وزیر خارجہ اپنا شام کا دورہ مکمل کر کے آج رات انقرہ پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ انقرہ کے ساتھ قاہرہ کے تعلقات 2013 کی بغاوت جس سے السیسی نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا کے بعد سے سرد مہری کا شکار ہیں۔جبکہ اسکے نتیجے میں منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کیا اور ان کی اخوان المسلمین کو کالعدم قرار دیاگیا۔ جن میں سے بہت سے لوگوں نے ترکیہ میں پناہ لی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More