الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک فنڈز منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشنز کیلئے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More