شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا اختتام ،وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

آستانہ (پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سر براہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے/آؤٹ کم ڈاکیومینٹ پر دستخط کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی ۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شانکو سے بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
اب سے کچھ دیر میں ایس ای او پلس (SCO Plus) سمٹ کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ میں اظہارِ خیال کریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More