وزیرِ اعظم کا ریاستِ جونا گڑھ کے نواب، نواب محمد جہانگیر خان جی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ریاستِ جونا گڑھ کے نواب، نواب محمد جہانگیر خان جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے نواب جہانگیر خانجی کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواب جہانگیر خانجی نے پوری زندگی بھارت کے جوناگڑھ پر ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کی۔
دوسری جانب نواب محمد جہانگیر خان جی ( نواب آف جونا گڑھ)کے انتقال پرپوری قوم افسردہ ہے ۔
پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت اور محترم شخصیت نواب محمد جہانگیر جان جی جنہیں نواب آف جوناگڑھ کے نام سے جانا جاتا ہے،20 جولائی 2023 کو کراچی میں اپنے سفرِ آخرت کی جانب روانہ ہو گئے۔
نواب جہانگیر خان جی پاکستان کے عظیم دوست اور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خان جی کے بیٹے تھے۔نواب جہانگیر خان جی جوناگڑھ کے نواب محمد محبت خان بابی -۳کے پوتے تھے جنہوں نے ستمبر 1947 میں ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔
آج پاکستان ایک سچے اور محبِ وطن شخص سے محروم ہو گیا ہے جو جوناگڑھ اور مناوادر کے بھارت میں غیر قانونی الحاق کے خلاف آواز بلند کرتا تھا۔
نواب محمد جہانگیر خان جی کی قومی خدمات کے صلہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More