توانائی کی شدید کمی سے دوچاریورپی منڈی اب بھی روسی قدرتی گیس کے لئے کھلی ہے۔ روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک

ماسکو(پاک ترک نیوز)
یورپی یونین کی مارکیٹ روسی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے لیے اب بھی کھلی ہے۔ 2022 کے 11 مہینوں کے دوران ایل این جی کی سپلائی 19.4 بلین کیوبک میٹر تک بڑھ گئی ہے ۔ اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ سال کے آخر میں 21بلین کیوبک میٹر ہو جائے گی۔
روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نےگذشتہ روز روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ابھی بھی یہ مارکیٹ بند نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، ہم اس سال یورپ کو ایل این جی کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ وہ 2022 کے 11 مہینوں میں بڑھ کر 19.4 بلین کیوبک میٹر ہو گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ سال کے آخر تک یہ 21 بلین کیوبک میٹر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں ابھی بھی گیس کی کمی ہے۔ اس لیے روس یامال-یورپ پائپ لائن کے ذریعے سپلائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔اور گیس کا مرکز بننے کے بعد روس ترکیہ کے ذریعے سپلائی میں اضافے پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔
نواک نے کہا کہ اس وقت روس ترک اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کررہاہے۔ جو اس وقت پوری صلاحیت کے ساتھ چل رہی ہے۔ جب کہ یوکرائنی روٹ روزانہ 42 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کررہا ہے۔ جومعاہدے میں بیان کردہ ٹرانزٹ حجم کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
اس وقت، ترکی کے گیس کا مرکز بننے کے بعد اضافی گیس کی سپلائی کے حجم پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ہم ان ممالک کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہے ہیں جو اس منصوبے میں حصہ لیں گے، اور ساتھ ہی ان صارفین کے ساتھ جن کو روس سے گیس درکار ہے۔
نوواک نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یورپی صارفین کی جانب سے گیس کی سپلائی میں اضافے کی درخواستیں ہر وقت آتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری گیس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس لیے ہم یورپ کو اپنی پیداوار کے لیے ایک ممکنہ منڈی کے طور پر دیکھتے رہتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ہمارے خلاف ایک وسیع پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کا خاتمہ ہمارے خلاف نورڈ اسٹریم پائپ میں لائن تخریب کاری پر ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More