وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے،نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ریاست کی طاقت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہریوں کو برابر انسانی حقوق حاصل ہیں، جڑانوالہ واقعے پر ہر فرد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، کابینہ نے ملک میں صوفی ازم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اخراجات کم کیے جائیں، کابینہ کے اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More