ترکیہ کے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے بھجوائے جانیوالے فیلڈ ہسپتال مصر پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے بھجوائے جانیوالے فیلڈ ہسپتال مصر پہنچ گئے۔
فیلڈ ہسپتالوں کے لیے سامان لے جانے والا جہاز جو گزشتہ ہفتے مغربی ترکیہ سے نکلا تھا مصر کی العریش بندرگاہ پہنچا۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ وہ مصر کے ساتھ مل کر غزہ کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کریں گے۔
7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کے نئے مرحلے کے شروع ہونے کے بعد سے مصر پہنچنے والا یہ پہلا امدادی جہاز ہے۔
ایک ترک صحت کے اہلکار نے بتایا کہ جہاز آٹھ فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کے لیے سامان، جنریٹر، ایمبولینس لے کر جا رہا تھا۔ ترک عہدیدار نے مزید کہا کہ انقرہ نے العریش میں فیلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے قاہرہ سے منظوری کی درخواست کی تھی، جو رفح سرحد سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر واقع ہے، جو غزہ کی واحد کراسنگ ہے جس پر اسرائیل کا کنٹرول نہیں ہے۔
ہمیں مصری حکام کی طرف سے مثبت پیغامات موصول ہوئےہیں۔ ہم ان ہسپتالوں کو مصری حکام کی طرف سے دکھائے گئے علاقوں میں قائم کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More