پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے دورے پر موجود کیوی ٹیم پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچواں اور آخری میچ میں آج میدان میں اترے گی ۔مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج لازمی جیت درکار ہے ۔
چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رنز سے ہرا کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی ۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے اور گزشتہ روز سے پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More