زیورچ (پاک ترک نیوز)
امریکہ اور چین کے صدور کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتر ی لانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کے بعدامریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان معاشی حوالے سے اعلیٰ ترین سطح کے رابطے میں ملاقات کریں گی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یلن کی نائب وزیر اعظم لیو ہی کے ساتھ آج بدھ کے روز عالمی اقتصادیہ فورم کی سائیڈ لائنز میں پہلی آمنے سامنے ملاقات کریں گی۔ یہ ملاقات اس وقت ہورہی ہے جب امریکہ اور چینی معیشتیں تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مختلف لیکن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں۔
کووڈ۔19 کی بحالی کے بعد دسیوں ہزار افراد کی ہلاکت اور لاتعداد کاروبار بند ہونے کے بعد چینی معیشت دوبارہ کھل رہی ہے۔ اورامریکہ بھی آہستہ آہستہ 40 سال کی بلند ترین مہنگائی سے ٹھیک ہو رہا ہے اور اپنے قرضوں کی قانونی حد تک پہنچنے کے راستے پر ہے۔ جس سے کانگریس کے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان متوقع سیاسی مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔ قرض کا مسئلہ ایشیا کے لیے گہری دلچسپی کا حامل ہے۔ کیونکہ چین امریکی قرض کا دوسرا سب سے بڑا ہولڈر ہے۔یوکرین پر روسی حملہ بھی عالمی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے ۔جبکہ عالمی سطح پر بلند شرح سود نے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک پر دباؤ بڑھا دیا ہے جن پر چین کی بڑی رقم واجب الادا ہے۔