روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ تیل بردار بحری جہاز کے بعد روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا۔
مال باردار یہ ٹرک پاک روس ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت پاکستان پہنچا ہے ۔روس سے تجارت کے لیے نقل وحمل سرحدی اور کسٹم قواعد و ضوابط پرمٹس اور اجازت ناموں کے ذریعے ہوگی۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے روس نے پاکستان کوتیل بھی فراہم کیا تھا،
اس حوالے سےوفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے کہا کہ روس مصنوعات برآمد کرنے والا چوتھا بڑاملک ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھنے سے معاشی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More