آذربائیجان ایئرلائنز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) آذربائیجان سے کراچی کیلئے پہلی پرواز گزشتہ رات جناح انٹرنیشنل پہنچی۔جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو پروازیں چلا رہی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More