برسا (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیرنے اعلان کیا ہے کہ ترکی پانچ روزہ خلائی اجتماع کے دوران 70 سے زائد بین الاقوامی شہرت یافتہ خلابازوں کی میزبانی کرے گا۔
ملک کے شمال مغربی صوبے برسا میں قائم پہلے خلائی ہوا بازی کے انٹرایکٹو ایجوکیشن ہب، گوکمن اسپیس ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام 25سے29ستمبر تک منعقد ہونے والے اسمیلےمیں 19 مختلف ممالک کے خلابازاور خلائی مسافرشرکت کریں گے۔اور ایونٹ کے دوران خلائی تحقیق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔
کاجیرنے ااپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ اس میلے کے لیے ترکیہ کا انتخاب جس میں عالمی شہرت یافتہ خلاباز اور خلائی مسافر شرکت کریں گے۔ قومی خلائی پروگرام کے ثمرات حاصل کرنے کے لحاظ سے اہم ہے۔ ہم تمام خلائی شائقین کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس تقریب میں خلائی تحقیق کے شعبے کی نمایاں شخصیات کو پیش کیا جائے گا، جن میں خلائی مسافر وکٹر جے گلوور، چاند کے گرد چکر لگانے والے آرٹیمیس II مشن کے پائلٹ، چین سے تعلق رکھنے والے فی جون لونگ تک جنہوں نے خلا میں کل 191 دن گزارے، اور 747 دن کے خلائی تجربے کے حامل روسی خلاباز سرگئی ایودیف شامل ہیں۔ اس میلے کے دوران ترک خلا باز توا عطاسیر اور الپرگیزراوکی
جو اس سال کے آخر میںترکیہ کے پہلے خلا نورد بننے جا رہے ہیں وہ "فیوچر پروجیکشن” سیشن کےدوران خلاباز مین دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ 27 ستمبر کو، خلاباز "سائنس سوسائٹی” سرگرمیوں کے حصے کے طور پر طلباء سے بھی ملاقات کریں گے۔