ممبئی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بلے بازی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ٹم ساؤتھی کا شکار بنے ۔
بھارت نے 26اوورز میں 181رنز بنالئے ہیں ۔گل 79رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ہیں ۔کوہلی 48جبکہ شیریاس ایئر 4رنز بنا کر یز پر موجود ہیں۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔