ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہور سے پہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہورسےپہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کیجانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر جہاز روانگی تقریب میں شرکت کریں گے ۔کارگو فلائٹ میں مجموعی 89 ٹن وزن کے 1200 موسم سرما کے فیملی خیموں شامل ہے۔
کارگو فلائٹ ترکیہ کے ایئرپورٹ آدانا میں لینڈ کریگی۔
این ڈی ایم اے ترکیہ کےلیے 34 خصوصی فلائٹس آپریٹ کریگا جو 23 مارچ تک جاری رہیں گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More