لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کا پہلا سپورٹس کوئز مقابلہ 23 مارچ سے شروع ہو گا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی ڈپٹی کمشنر لاہور آفس آمد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے وزیر کھیل پنجاب کا استقبال کیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی سی لاہور نے ملاقات میں کھیلوں کے فروغ و ترویج پر تبادلہ خیال کیا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے وزیر کھیل پنجاب کو پاکستان کے پہلے سپورٹس کوئز پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر ایس آر یو اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان کا پہلا سپورٹس کوئز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرکاکہنا تھا کہ رجسٹریشن کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا۔پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ پر مبنی کوئز مقابلے میں 14 تا 35 سال تک کے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔کوئز کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ سے روشناس کروانا ہے۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ضلع کی انتظامی بہتری کے لئے اہم اقدامات کررہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور اور بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ مل کر کھیلوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔جلد ضلعی سطح پر گیمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔