بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

وشاکاپٹنم (پاک ترک نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں ورلڈ کپ 2023کے فائنلسٹ بھارت اور آسٹریلیا چھوٹے فارمیٹ کے پہلے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔
بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو جبکہ آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ ہیں ۔
پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 26،تیسرا 28نومبر جبکہ چوتھا میچ یکم نومبر اور سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More