پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون ڈاؤن کھیلوں گا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔
چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں ہو گا۔ چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More