کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل گال میں کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کیخلاف کل کھیلے گا ۔شاہین آفریدی ایک برس بعد واپسی کر رہےہیں ۔ انہیں وکٹوں کی سنچری مکمل کیلئے محض ایک وکٹ درکارہے ۔
دوسری جانب سری لنکن کے کپتان کرونارتنے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں ان کی پہلی میچ میں شرکت مشکوک ہے ۔
دوسری جانب ماہرین کا کہناہے کہ گال کی پچ روایتی طور پر بیٹنگ پچ ہے لیکن وقت کے ساتھ سپنرز کے لیے بہتر ہوجاتی ہے۔ پہلے دن اس پر بیٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن آخری دو دن اس پر گیند نیچی رہتی ہے جس کے باعث پاکستانی بلے بازوں جو مشکلات پیش آئیں گی۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کادوسرا ٹیسٹ میچ 24جولائی سے شروع ہوگا ۔