رواں برس کا پہلا مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔
پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11 بجے کے بعد ہو گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا، مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگر مقامات پر سورج گرہن دکھائی دے گا، دورانیہ 4 گھنٹے اور 27 منٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے، گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More