قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کا آغاز کر دیا۔سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوعہدے سے ہٹا دیا، تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، کوچز جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔
جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More