قاہرہ (پاک ترک نیوز)
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے بعد سے اب تک انتہائی ضروری امدادی سامان لیکر آٹھ ٹرکوں پر مشتمل کا چوتھا قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اجازت دئیے جانے کے بعد مصر کی رفاح بارڈر کراسنگ سے منگل کو دیر گئے چوتھے امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کو مصری ہلال احمر سے انسانی امداد کی چوتھی کھیپ رفاح کراسنگ کے ذریعے موصول ہوئی جو آٹھ ٹرکوں پر مشتمل تھی۔قافلے میں پانی سے لدے پانچ ٹرک، دو کھانے اور دوائیوں سے لدے ایک ٹرک شامل تھے۔تازہ ترین قافلے نے 7اکتوبر کے بعد سے اب تک امدادی سامان لیکرغزہ پہنچنے والے ٹرکوں کی کل تعداد 62 تک پہنچا دی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے خلاف 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے اچانک حملے کے بعد امسلسل بمباری کی مہم شروع کرنے کے ساتھ غزہ کی پٹی کے مکینوںکے مکمل محاصرے اور خوراک، ایندھن اور طبی سامان کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔