پاکستان میں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، ہماری دلچسپی صرف جمہوری عمل میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صحافی منصفانہ اور شفاف انتخابات کی کوریج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے، اس معاملے پر پاکستانی ہم منصب سے رابطہ میں ہیں لیکن پاکستان اپنے فوجی آپریشن پر بہتر طریقے سے بات کر سکتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More