گڈ پارٹی نے ترکیہ کے بلدیاتی نتخابات میں سی ایچ پی سے راہیں جدا کر لیں

انقرہ (پاک ترک نیوز)
گڈ پارٹی نے جمہوریہ ترکیہ میں اگلے سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر تمام 81 صوبوں میں اپنے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گڈ پارٹی کے ترجمان کرلد زورلو نےیہ اعلان گذشتہ روز پارٹی کے جنرل ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 81 صوبوں اور اضلاع میں ہماری پارٹی کے اپنے امیدواروں کا تعین ہر انتخابی علاقے میں عوام سے ملاقاتوں کے ذریعے کیا جائے اور اس عمل میںپارٹی کی صدارتی کونسل کو اختیار دیا گیا ہے۔
گڈ پارٹی کے جنرل ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولو کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ان کی پارٹی استنبول اور انقرہ کے موجودہ میئروںکو دوبارہ نامزد کرے گی۔2019 کے بلدیاتی انتخابات میں گڈپارٹی نے سی ایچ پی کی حمایت کی تھی۔ جس کے نتیجے میں انہیں حکمران جماعت اے کے پارٹی کے مقابلے مین کامیابی ملی تھی۔
جب استنبول اور انقرہ میں پارٹی کے موقف کے بارے میں سوال کیا گیا تو زورلو نے جواب دیاکہ ہم امیدواروں کے معاملے کو تمام لوگوں اور آپ کی بات چیت سے الگ کر رہے ہیں۔ ہمارے چند دوستوں کی رائے مختلف تھی لیکن فیصلہ اکثریتی ووٹوں سے کیا گیا۔
ترجمان نے اتحاد کی توقعات پر پارٹی کی تنقید کا بھی اعادہ کیاکہ ہم اس اتحاد کے طریقہ کار کے ساتھ ترکیہ کو سسنی خیز سیاست میں لے جانے کے خلاف ہیں۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم یہ سفر ترک قوم کے ساتھ ان کی آواز اور حمایت سے کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More