حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے،نگران وزیراطلاعات

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکاءاشرف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے کردار کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More