خیبر پی کے حکومت نے نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت ﷺ لازمی قراردے دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردی ہیں،نکاح نامہ میں حلف ختم نبوتﷺ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردیں، محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس کے سیریل نمبر 13 اور 25 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
نکاح نامہ میں کیش، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی صورت میں حق مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی، نکاح نامہ میں حلف ختمِ نبوت بھی لازمی قرار دیا گیا۔
دولہا اور دلہن دونوں حلف ختمِ نبوتﷺ کے پابند ہوں گے،نکاح نامہ پر دولہا، دلہن، دونوں کے وکلاء اور گواہان کے دستخط ہوں گے، نکاح نامہ پر نکاح رجسٹرار کے دستخط اور مہر بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More