چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی اڈیالہ جیل آئی تھیں۔
یاد رہے کہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی، گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے گواہان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More