اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔پی ٹی آئی نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے نئے قانون پر عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔