حوثی باغیوں کا قیدیوں کے تبادلے میں 15سعودی شہریوں سمیت 181کو افراد رہا کرنے کا اعلان

 

صنعا(پاک ترک نیوز) حوثی باغیوں نے یمن میں قیدیوں کی تبادلے میں 15سعودی شہریوں سمیت 181قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یمنی حکومتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ تقریباً 880 قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
یمن کے تنازعے کے دونوں فریقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے تعاون سے ہونے والی بات چیت کے بعد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
یمن کے ایران سے منسلک حوثی گروپ نے کہا ہے کہ وہ 181 قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں 15 سعودی اور تین سوڈانی بھی شامل ہیں، حکومت کی طرف سے 706 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More