آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی تاج محل پہنچ گئی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی بھارتی شہر آگرہ میں تاج محل کے سامنے پہنچ گئی۔
آئی سی سی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹرافی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں۔
بھارت میں ہونیوالے میگا ایونٹ کا آغاز5 اکتوبر سے ہو گا جس کیلئےشائقین 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت پہلی بار ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More