آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا،سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا۔
واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔
سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔پاکستان نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوران گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کیلئے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More