آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں، معاشی مسائل تک محدود ہے، ترجمان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )ترجمان ایسٹر پیریز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں بلکہ معاشی مسائل تک محدود ہے۔
انہوں نے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جو اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے اس اقدام پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More