لاہور(قیوم زاہد ) ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسزپنجاب کا اہم اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی سے چیئرمین سپورٹس سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال نے شرکت کی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس سائنسز کے ساتھ مل کر کوچز کو تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔سپورٹس بورڈ پنجاب اورپنجاب یونیورسٹی کے درمیان جلد ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورسز کے نصاب کا ازسرنو جائزہ لیا جارہاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسزپنجاب کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں پنجاب یونیورسٹی کو شامل کیا جارہا ہے۔
پرویز اقبال نے کہا کہ جدید تقاضوں سے کوچز کی تربیت کررہے ہیں۔بہترین قابلیت کے حامل کوچز کو سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے۔