لاہور (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکمت عملی پر مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ سے آرا لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز زیر گردش انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کی تردید کر دی ہے۔