قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ، او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

جدہ (پاک ترک نیوز) یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج طلب کررکھا ہے ۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہوگا ، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف بن محمد الدبئی اجلاس کے دوران خطاب کریں گے ۔سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی کاکہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا جدہ میں ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے ، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات مذہبی منافرت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں پیش آنیوالے اشتعال انگیز واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی کے 2 جولائی کو اجلاس کے بیان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔
اس سے قبل پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں رواں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اظہار مذمت کیا تھا اور متعلقہ حکومت اور دیگر ممالک کو اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے گروپ نے بھی بعض یورپی ممالک میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ماہرین کی طرف سے ایسے واقعات پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More