لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اگلے دو ماہ کے دوران تقریباً پانچ مرتبہ مد مقابل آئیں گی ۔روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلے سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں ہوں گے۔
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔
ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔
ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ ہوگا۔
6 ستمبر سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کا آغاز ہوگا جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کا فائنل پلے آف مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری طرف ون ڈے ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔ روایتی حریف پاک بھارت بڑا مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر اور 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔