رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مئی کے مہینے میں مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کر رکھا تھا تاہم جاری سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ممکنہ طور پر مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی سے مئی تک اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی جبکہ بعد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
ابتدائی 11 ماہ کے دوران شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی 25.06 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.76 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 11.76 فیصد پر آگئی تھی جس کی وجہ سے اوسط مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More