عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کا حکم

دی ہیگ(پاک ترک نیوز) عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ اسرائیل ایک ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔
عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ فلسطینوں کو خوراک اور ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا، 6 مئی کو 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو رفح سے نکالا گیا، اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 8 لاکھ فلسطینیوں کو نکالا گیا۔رفح میں اسرائیلی آپریشن سے نیا بحران پیدا ہوگیا، 26 جنوری 2024 کے فیصلے کے بعد انسانی بحران شدید ہوگیا۔عدالت نے 28 مارچ کو حکم میں کہا تھا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، اسرائیل نے 7 مئی کو رفاہ میں فوجی آپریشن شروع کیا، غزہ میں انسانی صورتحال 28 مارچ کے بعد مزید ابتر ہو چکی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فوری طور پر فوجی آپریشن روکے، رفح کراسنگ کو کھولا جائے۔
جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) سے ہنگامی اقدامات کی استدعا کی تھی، جنوبی افریقا نے اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔
جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے نسل کشی خوفناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، رفح مہم غزہ اور فلسطینی عوام کی تباہی کا آخری مرحلہ ہے۔
اسرائیلی وکیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ المناک جنگ جاری ہے لیکن نسل کشی نہیں ہے۔
عالمی عدالت کے اسرائیل کے خلاف فیصلے سے بین الاقوامی قانونی دباؤ میں اضافہ ہوگا، آئی سی جے کے جج ریاستوں کے درمیان تنازعات پر فیصلہ کرتے ہیں، ریاستیں عالمی عدالت انصاف کے احکامات کے پرعمل کی پابند ہوتی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More