عالمی عدالت انصاف نے لاچین روڈ تنازعہ پر آرمینیا کی درخواست مسترد کر کے آزربائیجان کے مؤقف کی حمایت کر دی
باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان نے لاچین روڈ کے ارد گرد کی صورتحال پر بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کے بارے میں آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے منفی تبصروں پر تنقید کی ہے۔
آزربائیجان کی وزارت خارجہ کے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہنکول پشیینیان عالمی عدالت کا آرمینیا کے دو اہم دعووں کو مسترد کرنا قبول نہیں کر سکے۔ پہلا یہ کہ خان کندی-لاچین روڈ پر آذربائیجان کے ماحولیاتی کارکنوں کے ایک گروپ کے مظاہرےآذربائیجان کی حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے تھے۔ اور دوسرا علاقے میں آذربائیجان کا قدرتی گیس، بجلی اور انٹرنیٹ وغیرہ کی فراہمی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر پشینیان کے تبصرے عدالت کے فیصلے سے انحراف پر مبنی ہیں اور آرمینیا کی کوشش ہے کہ "اپنے خوابوں کو ایسے پیش کیا جائے جیسے وہ حقیقی ہوں۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سب سے پہلےیہ بات قابک توجہ ہےکہ وزیر اعظم پشینیان کا تبصرہ کہ عدالت نے یہ دعویٰ درج کیا کہ لاچین روڈ بند کر دیا گیا تھا۔ کسی بھی طرح سے عارضی اقدامات کے بارے میں عدالت کے فیصلے کے متن سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اور فیصلے میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ سڑک بند ہے۔ یابندتھی۔جبکہ عدالت نے آرمینیا کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا کہ لاچین روڈ پر بلا روکاوٹ آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح عدالت نے آزربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے آرمینیا کی سڑک پر بلا روکاوٹ آمد و رفت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔