اسرائیلی فوج نے غزہ میںزمینی حملے شروع کر دئیے۔ رات بھر کاروائی دن چڑھے ختم ہوئی

یروشلم (پاک ترک نیوز)
اسرائیلی زمینی افواج نے رات کے اندھیرے سے آج صبح تک شمالی غزہ کی پٹی کے اندر آپریشن کیا ہےجس میں متعدد مقامات کو نشاننہ بنایا گیا تھا
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوج کی طرف سے رات بھر کی کارروائی کی ویڈیو میں بکتر بند گاڑیوں کو ریتیلے سرحدی علاقے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک بلڈوزر کو اونچے کنارے کے ایک حصے کو برابر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ٹینکوں کے فائر گولے اور دھماکے تباہ شدہ عمارتوں کی قطار کے قریب یا اس کے درمیان دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دراندازی "لڑائی کے اگلے مراحل کی تیاری کے لیے” کی گئی تھی۔ جس کا ممکنہ حوالہ اس بڑے پیمانے پر حملے کا ہے جسے اسرائیلی رہنماؤں نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو تباہ کرنے کی جنگ قرار دیا ہے۔ فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروائی مکمل ہونے پرفوجی غزہ سے نکل کر اسرائیلی علاقے میں واپس آگئے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی ریڈیو نے گذشتہ شب سے آج صبح تک کی جانے والی اس کاروائی کو اب تک کا سب سے بڑا آپریشن قرار دیا ہے۔جبکہ حماس کی جانب سے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More