اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

 

رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے رام اللہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر ہیبرون میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا تھا ۔
فلسطینی وزارت صحت نے مقتول کی شناخت 26 سالہ نسیم ابو فودا کے نام سے کی ہے اس کے سر میں گولی ماری گئی۔
مقامی صحافیوں نے بتایا کہ ابو فودا کو صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، وفا نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے "حبرون کے وسط میں ابراہیمی مسجد کے جنوب میں، فوجی چوکی 160 پر تعینات، نوجوان کی گاڑی پر براہ راست گولیاں برسائیں، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد اسے شہر کے الاحلی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
ابو فودا جنوری 2023 میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہونے والا35 واں فلسطینی ہے۔ اب تک شہید والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More