اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

یروشلم /غزہ (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کےمطاب اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے کہا ہے کہ زمینی فوج غزہ کی سرحد پر جمع ہونے کیلئے تیار ہے تاکہ فلسطینیوں کی انکلیو کو اندر سے دیکھ سکیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات گزشتہ روز کہی تھی جس کا اشارہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے نزدیک آ جانے کی طرف تھا۔
یووگیلینٹ نے اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غزہ کو فاصلے سے دیکھا ہے اب آپ جلد غزہ کو اندر سے بھی دیکھ لیں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی جنگ ایک مشکل اور لمبی جنگ ہو سکتی ہے۔
اس خطاب کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ایسی ویڈیو سامنے ائی ہے جس میں وہ اپنے فوجیوں کو سرحد کے نزدیک کسی جگہ پر اپنی فتح کا یقین دلا رہے ہیں۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل فضائیہ کے ذریعے غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے ، اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صدر جوبائیڈن کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی تل ابیب پہنچے۔
حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں اب تک 2ہزار کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں ۔
امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک اسرائیل کی غزہ پر جاری فضائی اور ممکنہ زمینی حملوں کے لیے کھل کر حمایت کر رہی ہیں حتیٰ کہ اسرائیل کی طرف سے ہسپتالوں پر بمباری کی بھی مذمت نہیں کی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More