انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے جس کے بعد انقرہ اور استنبول کا فاصلہ 4گھنٹے کی بجائے سمٹ کر محض 80منٹ پر محیط ہو گا ۔
اپریل میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعلان کردہ حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے انتخابی منشور میں شامل ہونے والا یہ منصوبہ انقرہاستنبول سپر فاسٹ ٹرین پروجیکٹ 344 کلومیٹر (213.7 میل) پر محیط ایکسپریس ٹرانزٹ روٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔
انقرہ اور صبیحہ گوکین ہوائی اڈے کے درمیان 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی متاثر کن رفتار اور صبیحہ گوکین اور سوغتلیشیم کے درمیان 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ سپر ہائی اسپیڈ ٹرین سفر کو گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں سمیٹنے کیلئے تیار ہے ۔
YHT لائنوں کا دورانیہ جو قونیہ، سیواس اور قیصری جیسے شہروں کو جوڑتا ہے، انقرہ کے راستے اور استنبول تک پھیلا ہوا ہے اس میں بھی خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔
موجودہ ہائی سپیڈ ٹرین سسٹم میں یہ ایک شاندار اضافہ ہے ، اس پروجیکٹ کیلئے الگ لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اس سے پہلے سے کام کرنے والا ٹریک انقرہ-استنبول YHT اپنی خدمات بلا تعطل جاری رکھے گا۔